Boxed(True/False)

header ads

to hum guftaar ke qaazi nazar atay hain aur amal ki hum faqat baton se hi arif billah faqeer ban-na chahtay hain

     


    

             *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*


         🌹 السلامُ علیکم سالکینِ حق🌹


آج کے اس پر فتن دور کی اگر بات کی جائے تو ہم گفتار کے قاضی نظر آتے ہیں اور عمل کی راہوں میں ہم آنا ہی نہیں چاہتے ہم فقط باتوں سے ہی عارف باللہ فقیر بننا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کوئی پیر فقیر بس ایک نگاہ کریں اور ہم معرفتِ الٰہی کے اعلیٰ مقامات پر جا بیٹھیں مگر اگر کہا جائے شریعت کی پاسداری کرو یعنی اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کی احکامات پر عمل کرو اور استقامت سے اپنے رہبر کی رہبری میں چلو تو لوگ کہتے ہیں جب سب کچھ ہم ہی کرنا ہے تو رہبر کا کیا کام ہے تو محترم رہبر کا کام ہے آپ کو راہِ حق کی نشاندھی کرنا چلنا آپ نے خود ہی ہے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی عطا کردہ توفیق سے اور دقیق نکات تصوف اور قال حاصل کرکے اس پر باتیں کر لینے سے کچھ حاصل وصول نہیں ہے اگر آپ ان تعلیمات پر  عمل پیرا نہیں ہیں اکثر احباب کو اس راہ کی معلومات میں دلچسپی کی حد تک    دیکھا ہے تو ایسے لوگوں کا حال یہ ہوتا ہے    کہ


*پر خویش باید کرد پرواز*

            *ببال دیگر نتواں پریدن* 


 صاحبزادے اپنے پروں سے اڑنا چاہیے   دوسروں کے پروں سے اڑنا ناممکن ہے

 

دیکھو بیشک تم نے صوفیاء و عارفین کے کلام سے اس راہ حق کو سمجھ لیا جان لیا مگر اگر تم عمل کرکے مشاہدات تک نہیں پہنچو گے اور تمہاری تن بیتی نہیں ہوگی تو فقط قال ( باتیں ) کچھ کام نہیں آتیں مگر اگر تم نے اس قال کو کسی اللہ والے کی صحبت میں عمل کرکے اپنا حال ( مشاہدہ ) بنا لیا تو تم سے کامل و مکمل کوئی نہیں ہوگا کیونکہ تم ان چیزوں سے گزر کر اس  کی اصل کو پہنچ چکے ہو 


جاننا چاہتے ہو اصل علم اور علمِ لدنی کیا ہوتا ہے تو جان لو علمِ معرفت جو تمہیں مردانِ حق کے منہ سے حاصل ہو تم اس پر اخلاص سے عمل پیرا ہو جاؤ اس عمل کے بعد تجربہ و مشاہدات کی صورت جو علم حاصل ہوگا وہی اصل علم ہوگا اور اسی میں علمِ لدنی کی آمیزش ہوگی 


جان لو اگر تمہیں نسخہء تسخیر کائنات بھی حاصل ہو جائے تو اگر اس پر عمل نہ کرو گے تو کچھ حاصل وصول نہیں بیشک اس کو ہزار بار پڑھ لکھ لو کچھ حاصل وصول نہیں اس راہِ حق کا قال بھی اس وقت تک فائدہ نہ دے گا جب تک اپنی ذات کی مکمل سپردگی نہ دو جب تک اخلاص سے شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا نہ ہو جاؤ گے اگر حقیقت کے متلاشی ہو تو ایک اخلاص والے رہبر کی رہنمائی میں صاحبِ کردار بننے کی کوشش کرو تب ہی اصل حقیقت تک پہنچو گے ان شاءاللہ 


*اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا*

 اے اللہ سبحانہ وتعالیٰ بے شک میں تجھ سے نفع دینے والے علم، پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں

            🌹

 *صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّآلہٖ

 وَسَلَّم*🌹


💬 English translation 


*In The Name of Allah, The Most Beneficent, The Most Merciful*

Peace be upon you, seekers of truth


Today, if we talk about this period of fitan, we are seen as judges of speech and we do not want to come in the way of action. And we sit on the high places of divine knowledge, but if it is said to obey the Shariat, that is, follow the orders of Allah and the Beloved of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, and follow the guidance of our leader steadfastly, then people say, when everything is to be done by us. So what is the task of the leader? The task of the respected leader is to show you the path of truth. No, if you do not follow these teachings, many friends have seen the extent of interest in the information of this path, then the condition of such people is that


*But you must fly*

*Babal other natvan Parden*


You should fly with your own wings, it is impossible to fly with other people's wings


See, surely you are Sufis and Arifin



Post a Comment

0 Comments