Boxed(True/False)

header ads

* huzoor suroor aalam? se sahaba karaam ne arz ki ke konsa amal sab se afzal hai? aap? ne farmaya : al-ilm billah sahaba karaam ne arz kya huzoor? hum ne amal ke mutaliq sawal kya aap?

             بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ



*حضور سرور عالم ﷺ سے صحابہ کرام نے عرض کی کہ کونسا عمل سب سے افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : العلم باللہ صحابہ کرام نے عرض کیا حضور ﷺ ہم نے عمل کے متعلق سوال کیا آپ ﷺ ہمیں علم کی تعلیم دے رہے ہیں آپ ﷺ نے پھر فرمایا : العلم باللہ صحابہ کرام نے پھر اس طرح عرض کی تو آپ ﷺ نے فرمایا : قلیل العمل ینفع من العلم وان کثیر العمل لاینع مع الجھل ( تھوڑا عمل علم سے ہو وہ نافع ہے لیکن بہت عمل جہل سے چنداں نافع نہیں )*


اگر ہم آج کے اس پر فتن دور کی بات کریں تو ہم مسئلہ ہی یہی ہے ہم بغیر علم کے ہی عمل کر رہے ہیں اور خاص طور پر دین کا علم و فہم تو عوام میں ناپید ہوتا جا رہا ہے اور ہم عوام الناس نے علمِ دین و باطن کو فقط مولویوں تک محدود کر دیا اور مولوی ایک علیحدہ سے گروہ سمجھ لیا افسوس صد افسوس ہمارے پیارے حضور سرور عالم احمد مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے تو علم سیکھنا ہر مرد و عورت پر فرض فرمایا تھا کیا وہ فقط انگلش میتھ فزکس کیمسٹری کمپیوٹر تھا الحمدللہ یہ علوم بھی قرآن کریم کے اندر سے ہیں اور ان کو بھی اچھے مقاصد سے حاصل کرنا بہت فائدہ مند ہے مگر یہ ایک جزو ہے اصل تو قرآن کریم کا فہم و ادراک ہے ہم اتنے اتنے مضامین دن رات پڑھ پڑھ کر سمجھ لیتے ہیں پیسے دیتے ہیں ٹیوشنز رکھتے ہیں اور وہ علم جو ہمیں اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے حاصل کرنے کو کہا اس پر کوئی توجہ نہیں وہ ہے علمِ قرآن جس میں کائنات کے سمندر پنہاں ہیں کوئی اترنے والا تو ہو کوئی مردِ کامل تصفیہ نفس ( اپنی ذات کی صفائی کرکے ) اس سمندر میں اترے مالک اس پر کائنات کے خزانے نہ کھول دے تو کہیے گا یہ علم مفت میں بھی مل رہا ہے اللہ والے تقسیم کر رہے ہیں مگر ہمارے پاس اس علم کیلئے وقت نہیں جس سے اللہ اور اللہ کا حبیب ﷺ ہم سے راضی ہوں اور اسی علم کی بدولت ہم معاشرے کیلئے ایک اچھے انسان بنیں گے بیشک ہزاروں کتابوں کا عالم ہو اور وہ اگر قرآن کے فہم و ادراک سے جاہل ہے تو وہ حقیقت میں جاہل ہے اور قرآن کا علم کوئی فقط عربی کو پڑھ لینا نہیں قرآن میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ بیش بہا قیمتی معرفت کے موتیوں کو سمیٹنا ہے قرآن میں غور و تدبر کرنا ہے اور اس میں علمِ معرفت حاصل کرکے اس کو عمل میں لانا ہے عمل میں اخلاص پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے تب ہی ہم حقیقت تک پہنچیں گے 


*پاک و صافی شوواز چاہ طبعیت بدرای* 

*کہ صفائی ند ہد آب تراب آلودہ*


چاہ طبعیت سے باہر آ اور پاک صاف ہو اس لیے کہ جس پانی میں مٹی کی ملاوٹ ہو وہ کبھی پاک و صاف نہ ہوگا 


دیکھیں علم کبھی بھی تصفیہ قلب یعنی قلب کی پاکیزگی کے بنا ناممکن ہے جیسے مثال دی کہ پانی میں مٹی ہو تو وہ کبھی پاک صاف نہ ہوگا اور نہ ہی کسی دوسرے کی پاکی کیلئے استعمال کیا جاسکے گا اول صاف ستھرا پانی بن کسی اللہ والے کی صحبت میں خود کی صفائی کر اس سے علمِ معرفت سیکھ جب تیرا باطن پاک ہو تو پھر خود قرآن کے سمندر میں اتر کر معرفتِ الٰہی کے موتی چن اور خود بھی عمل پیرا ہو جا اور دوسروں تک بھی صدقہ کر دے ۔


*حضور سرور عالم احمد مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کا فرمان عالیشان ہے کہ*

*"قسم اللہ کی، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالی ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے ( جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں ) بہتر ہے"*


اللھم زدنی ایمانا و یقینا بک 

*(اے اللہ ! میرے ایمان اور اپنی ذات کے یقین میں اضافہ عطا فرما)*


💬 English translation 



In The Name of Allah, The Most Beneficent, The Most Merciful




* The Companions asked the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) that which action is the best? The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: The Companions of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) asked us about action. He (peace and blessings of Allah be upon him) is teaching us knowledge. He said: A little action is useful from knowledge and a lot of action is not beneficial from ignorance.)




If we talk about it today, the problem is this, we are acting without knowledge, and especially the knowledge and understanding of religion is disappearing among the people, and we, the common people, have lost the knowledge of religion. And he limited the interior to only the clerics and considered the clerics as a separate group. Alas, alas, our dear Prophet Alam Ahmad Mujtaba, may God bless him and grant him peace, had made it obligatory for every man and woman to learn English. Did he only know English? Physics, chemistry, computer, Alhamdulillah, these sciences are also from within the Holy Quran and they also have good purposes


✍️ writer Mohammed Rizwan Qadri 




Post a Comment

0 Comments